13 اکتوبر، 2022، 2:24 PM

ایران کے صدر اور امیر قطر کی قزاقستان میں ملاقات

ایران کے صدر اور امیر قطر کی قزاقستان میں ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور امیر قطر نے سی آئی سی اے کے چھٹے سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سی آئی سی اے کانفرنس کے رکن ممالک کے سربراہان کا چھٹا اجلاس آج جمعرات کی صبح قزاقستان کے صدر کی صدارت میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر 10 رکن ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں شروع ہوا۔ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے اس علاقائی سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر صدر ابراہیم رئیسی اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ملاقات کی۔

تاہم اس ملاقات کی ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سی آئی سی اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کثیرالجہتی کی حمایت کرتا ہے اور انصاف پر مبنی نظام میں تعاون کو وسعت دینے کی کوشش کرتا ہے۔

News ID 1912645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha